کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد۔۔ ڈنڈوں  سے وار۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو

Dec 29, 2021 | 16:41:PM

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں رقم چرانے کے الزام میں دلت لڑکی پر بے رحمانہ تشدد، ڈنڈوں سے  مارنے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے امیٹھی جو گاندھی خاندان کا آبائی حلقہ ہے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ، رپورٹ کے مطابق گھر میں ملازم ایک دلت لڑکی کو فرش پر لٹا کر اس کی ٹانگوں کے نیچے لاٹھی رکھ دی جاتی ہے اورایک شخص اس کے تلووں پر ڈنڈے ماررہا ہے ۔  اس کے بالوں سے پکڑکر کھینچا جاتا ہے ۔لڑکی ہاتھ جوڑتی ہے اور درد سے چیخیں مار مارکرروتی ہے مگر سنگ دل افراد کو ترس نہ آیا۔

  کمسن ملازمہ پر اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ اس نے رقم چرائی ہے ، ویڈیو میں 3 خواتین بھی نظر آرہی ہیں لیکن وہ مارنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  سفاک بیٹوں نے باپ کا سر کاٹ دیا۔۔لاش کیساتھ کیا گیا۔۔ دل دہلا دینے والی خبر
 بعدازاں سوشل میڈیا پر امیٹھی پولیس  کے سرکل افسر ارپیت کپور نے پوسٹ کی کہ مقدمہ درج کرکے ایک ملزم نامن سونی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں