انٹربینک میں ڈالر مہنگا۔۔۔اوپن مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہو گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 178 روپے 24 پیسے کی نئی بلند سطح پر بند ہوا، سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کمی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد۔۔ ڈنڈوں سے وار۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 180.30 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 202 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 239 روپے پر برقرار رہا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امارتی درہم 10 پیسے کمی سے 51.10 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال کی قیمت47 روپے 40 پیسے پر برقراررہی۔
معاشی ماہرین کاکہناہے کہ بڑھتی درآمدات اور بڑھتا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ روپے پر پریشر بنا رہا ہے ،سعودی عرب کے تین ارب ڈالر ملنے کے باوجود روپے کی قدر میں بہتری نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی واپسی ۔۔ لیگی رہنما نے نئی تاریخ دیدی