جسے اللہ رکھے۔۔کچرے کے ڈھیر سے بچہ برآمد۔۔ویلڈن پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے اطلاع ملنے پر کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والے نومولود کو بروقت کارروائی کرکے ہسپتال پہنچا دیا۔جہاں بچہ کی حالت ٹھیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ ایک نومولود بچہ کوڑے کے ڈھیر پر پڑا ہے، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جائے وقوعہ پہنچ کر نومولود کو کپڑے میں لپیٹا اور فوری طور پر اس بچے کو ہسپتال منتقل کرکے اس کی زندگی بچالی۔پولیس کا کہنا ہے نومولود کی کچرے کے ڈھیر پر پڑا ہونے کی اطلاع کسی شہری نے 15 پردی، بچہ اب بالکل ٹھیک ہے۔سپرنٹینڈنٹ پولیس ماڈل ٹاؤن نے نومولود کی جان بچانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ یشما گل کا ڈرامہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل۔۔۔ کیا ڈرامے تشدد بڑھاتے اور دکھاتے ہیں۔۔؟