حکومت نے میٹرو بس لاہورکو سستا ترین منصو بہ تسلیم کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوزایجنسی)حکومت نے میٹرو بس لاہور منصوبے کو سستے ترین منصوبے کے طو رپر تسلیم کر لیا۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی محکمہ ٹرانسپورٹ کی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے میٹرو بس سروس منصوبے پر 29ارب 61کروڑ روپے لاگت آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے لئے میٹرو بس سروس کا منصوبہ ایل ڈی اے نے تعمیر کیا۔میٹرو بس سروس لاہور سے اوسطاً 1 لاکھ 37ہزار مسافر روزانہ مستفید ہو رہے ہیں،لاہور میٹرو بس سروس کا یکطرفہ کرایہ فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر 30روپے ہے۔لاہور میٹرو بس سروس کایہ منصوبہ 2013میں مکمل ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔سمارٹ کارڈ والے خبردار۔۔سادہ شناختی کارڈ والوں کی بچت