ثاقب نثار اور رانا شمیم کیلئے بنایا گیا سوالنامہ 24 نیوز کو موصول۔۔۔کیا سوالات پوچھے گئے؟ جانیے

Dec 29, 2021 | 19:54:PM

(24 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے ثاقب نثار اور رانا شمیم کے لئے بنایا سوالنامہ 24 نیوز کو موصول ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے لئے سات سوالات سب کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے ہیں۔ سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ  کیا رانا شمیم کے بیان حلفی میں بتائے گئے حقائق درست ہیں یا غلط؟ ۔آپ نے اس عرصے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے کسی جج سے رابطہ کیا جب ہائی کورٹ نواز شریف کی اپیل کی سماعت کر رہی تھی ؟۔اگر رانا شمیم غلط ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا ؟ ۔الزامات کسی فرد پر نہیں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان پر لگائے گئے۔ آپ سے منسوب آڈیو لیک ہوئی اس میں سنائی دینے والی آواز آپ کی ہے یا کسی اور کی ؟۔بطور چیف جسٹس آپ کو معلوم تھا کہ آپ کا فون ریکارڈ کیا جا رہا ہے ایسا اقدام قانونی ہے یا غیر قانونی؟۔

سب کمیٹی نے چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سے 8 سوالات پر مبنی سوالنامہ ترتیب دیا ہے ، جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے تین سال سے زیادہ کیوں اسے خفیہ رکھا اور ابھی اس کا انکشاف کیا ؟۔کیا آپ پر کسی نے دباؤ ڈالا کہ آپ خاموش رہیں؟۔کیا آپ پر کسی نے دباؤ ڈالا کہ اب آپ اس کو ظاہر کریں ؟۔کیا شریف خاندان سے کسی  نے حلف کی گواہی کے لئے آپ سے رابطہ کیا یاآپ نے خود ان سے رابطہ کیا ؟۔میڈیا پر رپورٹ کیاحلف نامہ آپ کے لاکر میں موجود حلف نامے سے کے کتنا مختلف ہے ؟۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ یشما گل کا ڈرامہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل۔۔۔ کیا ڈرامے تشدد بڑھاتے اور دکھاتے ہیں۔۔؟

مزیدخبریں