2021 ۔۔کس کس نے شادی کا لڈو چکھا

Dec 29, 2021 | 20:30:PM

 (ویب ڈیسک)سال 202

1میں شوبز انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔رواں سال تھوڑی حسین اور غمگین یادوں کے ساتھ جہاں اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے وہیں اس چلتے کارواں کے دوران کئی شخصیات ازدواجی بندھن میں بندھتے دکھائی دیئے۔

 سب سے پہلے ذکر ہے سال کی سب سے بڑی شادی کا، ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز اور کیپٹن صفدرکے صاحبزادے جنید صفدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریبات دو ہفتے سے زائد جاری رہیں۔ مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں دل کے سب ارمان پورے کیے۔ خود گیت بھی گائے اور شادی کی سب رسمیں پوری کیں۔ شادی کی تقریبات میں دلہن سے زیادہ مریم نواز کی سج دھج کے چرچے رہے۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی 31 جنوری کو بلاول ہاﺅس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ ہوئی ۔ شادی کی تقریبات دھوم دھام سے منعقد کی گئیں ۔ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہوسٹ نادیہ خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسری مرتبہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کیا ۔ تقریب سادہ رکھی گئی اور نادیہ خان نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔کلاسیکی موسیقی کا ایک بڑا نام استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے بھی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ۔


 اداکارہ نور بخاری سے علیحدگی کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنا جیون ساتھی چنا ۔ ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے کرکٹر شہزار محمد سے شادی رچائی۔ ان کے مداح اچانک وائرل ہونیوالی شادی کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

معروف اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی ایک ہونے کا فیصلہ کیا ۔ ایک سال قبل منگنی کرنیوالے جوڑے نے سادہ انداز میں شادی کو ترجیح دی۔معروف اداکارہ جیا علی نے بھی شادی کا لڈو چکھ لیا ۔ جیا علی کو اپنے دور کی کامیاب اداکارہ تصور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے دیوانے تیرے پیار کے ، نو پیسہ نو پرابلم اور دیگر فلموں میں کام کیا ۔ جیا علی اور انکے خاوند عمران ادریس کی نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی۔


اسکے علاوہ ملالہ یوسف زئی ، ماڈل و اداکارہ غنا علی ، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر ، اداکار عثمان مختار سمیت دیگر شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔


 

مزیدخبریں