ٹی ٹوینٹی  کرکٹر آف دی ایئر ۔۔محمد رضوان کا نام شامل

Dec 29, 2021 | 21:20:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور دیگر3 کھلاڑیوں کو کرکٹر آف دی ایئر نامزد کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، کرکٹرآف دی ایئر میں آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کئے گئے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کےمچل مارش، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سری لنکا کے ہسا رنگا بھی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کےبلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے ٹی ٹوینٹی کریئر کے 55 میچز کی صرف 44 اننگز میں 51 اعشاریہ 21 کی اوسط سے 1 ہزار 639 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 1 سینچری اور 13 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے۔محمد رضوان نے 2021 میں متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسے اللہ رکھے۔۔کچرے کے ڈھیر سے بچہ برآمد۔۔ویلڈن پولیس

مزیدخبریں