فیملی میں ناراضگی ہوتی ہے۔.کامران اکمل بھی اسکا حصہ ہیں۔۔وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بچہ ناراض ہوجائے تو گھر چھوڑ کر نہیں جاتا، کامران اکمل بھی ہماری فیملی کا حصہ ہیں، فیملی میں ناراضگی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میں ہی پشاور زلمی کا کپتان ہوں، فرنچائز کا مجھ پر یقین ہے جب کہ پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے۔انہوں نے کہا پشاور زلمی میں بہت عزت ملتی ہے اس لیے چھوڑنے کا نہیں سوچا، دنیا بھر کی لیگز کھیلی ہیں، وکٹیں لی ہیں۔ آل راؤ نڈر وہاب ریاض نے کہا کہ کامران اکمل بھی ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔فیملی میں ناراضگی ہوتی ہے، پشاور زلمی ہمارے لئے فیملی کی طرح ہے، بچہ ناراض ہوجائے تو گھر چھوڑ کر نہیں جاتا۔
یہ بھی پڑھیں :جسے اللہ رکھے۔۔کچرے کے ڈھیر سے بچہ برآمد۔۔ویلڈن پولیس