(24 نیوز)پی ایس ایل شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،پی ایس ایل 7 کے میچوں میں 100 فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔
این سی او سی نے کہاہے کہ صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی سٹیڈیم جا سکیں گے ،کورونا کیسز بڑھے تو جنوری کے تیسرے ہفتے میں نظرثانی کی جا سکے گی ،این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہنے والی علیزے شاہ کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی
مراسلہ کے مطابق ویکسی نٹیڈافراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،تمام عمر کے افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی ،سٹیڈیم آنے کیلئے12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔
جاری مراسلہ کے مطابق پی سی بی ویکسی نیٹڈافراد کو ٹکٹ کے اجرا کیلئے میکنزم تیار کرے گا،پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہوگی ،پی سی بی کرکٹ گراﺅنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی ،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دوست کی شادی پر اداکارہ زرنش خان کا ڈانس ، سوشل میڈیا صارفین دیوانے