منی بجٹ اور قومی اسمبلی اجلاس۔۔ اپوزیشن کی حکمت عملی کیا ہوگی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)منی بجٹ کے معاملے پر جے یو آئی( ایف) ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر۔ اپوزیشن کی حکمت عملی کیا ہو گی، تمام تفصیلات 24 نیوز نے حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ایف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسد نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کو روکنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں، کل تمام اپوزیشن ارکان کو قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا حکومت کل قومی اسمبلی کے رولز کو بلڈوز کرے گی۔ مشترکہ اجلاس میں بھی گنتی نہیں کروائی گے اور اکثریت کو اپوزیشن نے چیلنج کیا تھا اس وقت تو حکومتی ارکان اسمبلی بھی عوام کیلئے بول رہے ہیں، عوام مہنگائی کے کرب سے گزر رہی ہے، ہر اسمبلی ممبر کیلئے لازمی ہے کہ وہ عوام کی آواز بنے اور اپنا فرض ادا کرے ۔کل حکومت کیا طریقہ اختیار کرے گی، اپوزیشن اسی کے مطابق اپنی حکمت عملی اپنانے گئی۔حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور مخالفت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جسے اللہ رکھے۔۔کچرے کے ڈھیر سے بچہ برآمد۔۔ویلڈن پولیس