پنجاب میں بلدیاتی نظام میں تبدیلی ۔۔نئی تجاویز سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)پنجاب میں ایک بارپھر بلدیاتی نظام میں تبدیلی کاامکان ہے، ٹاﺅن کمیٹیز اورمیونسپل کمیٹیز کو بحال کرنے کی باضابطہ تجویز سامنے آگئی ۔،
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے پنجاب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لئے ابتدائی ترامیم پیش کردیں۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ نے ابتدائی ترامیم پیش کیں، (ن) لیگ نے بلدیاتی نظام میں ٹاﺅن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کی بحالی کی تجویز دیدی۔مسلم لیگ (ن)آئندہ اجلاس میں مزید ترامیم بھی قائمہ کمیٹی میں پیش کرے گی، ٹاﺅن کمیٹیز اورمیونسپل کمیٹیز کو حکومت پنجاب کے آرڈیننس میں ختم کردیاگیا تھا۔
مسلم لیگ (ن)نے اجلاس میںٹاﺅن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز کو بلدیاتی نظام کاحصہ بنانے کی تجویز دی جبکہ تحریک انصاف کے کئی ارکان بھی ان کمیٹیز کی بحالی کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہد کپور کو زور دار تھپڑ پڑ گیا۔۔۔ جانئیے کیوں؟