میری فلم دیکھ کر والدین کیوں اتنا روئے ۔؟۔سارہ علی خان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکار سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کے دیکھنے کے بعد ان کی ماں اور والد یعنی امرتا سنگھ اور سیف علی خان دونوں روئے تھے۔ سارہ علی خان نے کہا کہ جب آپ کے والدین کو آپ پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے سبھی کچھ حاصل کرلیا ہے۔
بھارت کے نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی فلم ’اترنگی رے‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں ’رنکو‘ کا کردار سارہ علی خان نے نبھایا ہے۔ فلم اوٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے، جس کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد ماں امرتا سنگھ اور والد سیف علی خان کا کیسا ردعمل تھا، اس بات کا انکشاف حال ہی میں سارہ علی خان نے خود کیا ہے۔سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کے دیکھنے کے بعد ان کی ماں اور والد امرتا سنگھ اور سیف علی خان دونوں روئے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بھائی ابراہیم کے ردعمل کے بارے میں بتایا۔رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان سے جب پوچھا گیا کہ گھر میں نقاد کون ہے؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا، ’سچ کہوں تو ’اترنگی رے‘ یہ سوال پوچھنے کے لئے ایک اچھی فلم نہیں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ماں جذباتی ہیں اور میرے والد بہت ہی مضبوط ہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ میں نے ماں اور والد دونوں کو رلایا ہے۔ دونوں فلم کو دیکھنے کے بعد کافی جذباتی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:فیملی میں ناراضگی ہوتی ہے۔.کامران اکمل بھی اسکا حصہ ہیں۔۔وہاب ریاض
سارہ علی خان نے بتایا کہ سیف علی خان نے جیسے ہی ان کی فلم ’اترنگی رے‘ دیکھی تو فوراً انہوں نے سارہ علی خان کو فون ملا دیا۔ جب سیف علی خان نے سارہ علی خان کو فون کیا، اس وقت آدھی رات تھی اور وہ سوگئی تھیں۔ صبح اٹھنے کے بعد فون میں سارہ علی خان نے اپنے والد کی مس کال دیکھی اور فوراً انہیں فون کیا ۔سارہ علی خان نے مزید بتایا کہ سیف علی خان نے جم کر ان کی تعریف کی اور اس دوران ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔ سارہ علی خان نے کہا کہ سیف علی خان کافی کم بولتے ہیں اور اپنے دل کی بات جلدی کسی سے شیئر نہیں کرتے ہیں‘۔ ’اترنگی رے‘ دیکھنے کے بعد سیف علی خان خود کو نہیں روک پائے اور انہوں نے سارہ علی خان کی جم کر تعریف کی۔ والد سے اپنے کام کی تعریف حاصل کرکے سارہ علی خان بھی کافی جذباتی ہوگئیں ۔سارہ علی خان نے ابراہیم کے ردعمل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا، ’میرے اور بھائی ابراہیم کے درمیان جو ایکیویشن ہے، وہ سنجیدگی والی نہیں ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے ہیں۔ فلم دیکھنے کے بعد اس نے کہا اسے مجھ پر فخر ہے۔ فلم ’اترنگی رے ‘میں سارہ علی خان کے ساتھ اکشے کمار اور دھنش اہم کردار میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسے اللہ رکھے۔۔کچرے کے ڈھیر سے بچہ برآمد۔۔ویلڈن پولیس