ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے

Dec 29, 2022 | 09:47:AM
ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، بارش کی برستی بوندوں نے ٹھنڈ بڑھا دی
کیپشن: بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، بارش کی برستی بوندوں نے ٹھنڈ بڑھا دی۔

 پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ ٹاؤن شپ، کچا جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، ماڈل ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 دن جاری رہے گا۔

فیصل آباد، سمندری، مانانوالہ میں بادلوں کی رم جھم ہوئی۔ قلات، ژوب اور کرک سمیت کئی مقامات پر بادلوں برس پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ فضائی آلودگی میں واضح کمی آئے گی، بلوچستان اور بالائی کچھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔