ڈالر نے روپے کو بے قدر کردیا
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 226.37روپے سے بڑھ کر 226.50روپے پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 226.37روپے سے بڑھ کر 226.50روپے پر پہنچ گیا۔
وزیر خزانہ کے ڈیفالٹ نہ ہونے کے دعؤوں اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی خبروں کے باوجود بدھ کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور اوپن مارکیٹ میں طلب کی وجہ جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 235روپے سے تجاوز کرگئے۔
ضرور پڑھیں :قیمتوں میں بڑا اضافہ،موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226.64روپے کی سطح پر بھی پہنچاتاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 22 پیسے کے اضافے سے 226.37روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 235.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔