وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے آج پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ یہ اجلاس ایوان وزیر اعلی آٹھ کلب روڈ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں تمام وزراء مشیران چیف سیکرٹری و آئی جی پولیس شرکت کریں گے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزارت اعلیٰ کا منصب دیا ہے، اللہ نہ دینا چاہے تو کچھ نہیں مل سکتا، اللہ دینا چاہے تو کوئی چھین نہیں سکتا، جتنا بھی وقت ہے، عوام کی خدمت اور مسائل کے حل پر لگائیں گے، تیزرفتاری سے کام کر رہے ہیں، انشااللہ منصوبے مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نیت نیک ہے، دین کیساتھ اللہ کی مخلوق کی بھی خدمت کر رہے ہیں، قوم کے بچوں کو بے راہ روی سے بچا کر صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں، دین کی تعلیم سے ہی اچھی نسل پروان چڑھے گی، خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی کا مصر کی الازہر یونیورسٹی سے الحاق کیا جائے گا۔