قومی ویمن فٹبال ٹیم سعودی عرب میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کیلئے پُرامید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ جمال خان نے سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 11 جنوری سے شروع ہونے والے 4 ملکی ویمن فٹبال ایونٹ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی بھرپور محنت کر رہی ہیں۔
ماریہ جمال نے کہا کہ سینئرز اور جونیئرز پر مشتمل ٹیم متوازن ہے اور سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں بہترین نتائج دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
READY TO MAKE HISTORY! ????
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) December 28, 2022
Official fixtures list for the Saudi Arab Invitational Football Tournament! ????
We’ll be kicking of our campaign against Comoros on 11th January. Let’s go girls! ????♀️⚽️#PakistanFootball #DilSayFootball #WomensFootball pic.twitter.com/84CqY1nOHm
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آٹھ سالہ تعطل کے بعد سیف گیمز کی صورت میں پہلی انٹرنیشنل مصروفیت میسر آئی، ایونٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی اور ہم نے مالدیپ کے خلاف یادگار کھیل پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
The work never stops! ????????????♀️#PakistanFootball #DilSayFootball #womensfootball pic.twitter.com/1zVHYhjKc4
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) December 26, 2022
انکا مزید کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں شامل تمام فٹبالرز باصلاحیت اور عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں، فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نادیہ خان کی شمولیت سے اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔