(24 نیوز) گورنر ہاوس میں ایم کیو ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو سابق رہنماؤں کی واپسی پر اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی سے ملاقات سے آگاہ کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کو پی ایس پی رہنماؤں کی واپسی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گونر سندھ نے بھی پی ایس پی اور فاروق ستار کی ملاقات کی تفصیلات اراکین رابطہ کمیٹی سے شیئر کیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے جلد جنرل ورکرز اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پرانے لوگوں کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، پرانے لوگ ایم کیو ایم میں واپس آتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔