اسحاق ڈار کے لیےاچھی خبرآگئی

Dec 29, 2022 | 14:17:PM

(ویب ڈیسک )نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا ہے، اور وفاقی وزیر کو گلبرگ میں واقع ہجویری ہاوس لاہور میں واقع رہائش گاہ کی سپرداری کروا دی گئی ہے۔نیب کی جانب سے مختلف بینکوں کو بھی اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا مراسلہ جاری کردی گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دوبارہ خط کی تصدیق پر گھر کی سپرداری کروائی گئی ہے، اور نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے مراسلہ بھیجا ہے۔

مزیدخبریں