وزیراعلی پرویز الٰہی نے اضافی اخراجات کا ریکارڈ توڑ دیا

Dec 29, 2022 | 14:49:PM

(علی رامے ) پنجاب میں سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ،وزیر اعلٰی پنجاب نے پانچ ماہ میں 177 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کرکے سابقہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔


پنجاب حکومت کے اضافی اخراجا ت دن دبدن بڑھتے جارہے ہیں کیونکہ پنجاب میں منظور شدہ بجٹ کے علاوہ 177 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی جا چکی ہے ۔ سٹی فورٹی ٹو کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے 5 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 139 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کی۔ جس میں نان ڈویلپمنٹ اخراجات کی مد میں 37 ارب 93 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کی۔

دستاویزات کے مطابق ڈویلپمنٹ سیکٹر میں 60 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ صرف گجرات کے لیے منظور کی گئی ۔ اگر مختلف سیکٹرز کی بات کی جائے جس میں روڈ سیکرٹری میں 70 ارب ،واٹر سپلائی میں 11 ارب ،بلدیات کے لیے 13 ارب کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 8 ،اسپورٹس کے لیے 4 ارب اور ہائر ایجوکیشن کے لیے 18 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کی گئی، نان ڈویلپمنٹ اخراجات کی مد 6 ارب روپے کا سپلیمنٹری صرف گاڑیوں کی خریداری کے لیے منظور کیا گیا تھا ۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کو پھر انکار ہوگیا
سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کے بعد پنجاب میں آسٹریٹی پالیسی نافذ کرکے مزید پابندی بھی لگائی گئی لیکن سپلمنٹری گرانٹ پر پابندی کے باوجود بھی منظوری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔


دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےاپنی تشہیری مہم کے لیے سابقہ حکومتوں کو پیچھاڑ دیا ہے ۔عوام میں اپنی حکومتی کارکردگی اجاگر کرنے کے لیے سرکاری وسائل کا دھڑا دھڑ استعمال کیا جارہا ہے ،7 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کے بعد مزید 2 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ روپے مزید منظور کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی نے کارکردگی کی تشہیر کے لیے سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں ۔ کیونکہ چودھری پرویز الٰہی نے 5 ماہ میں 9 ارب روپے سب سے زیادہ بجٹ منظور کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق پندرہ سے زائد محکمے تشہیر کے لیے بجٹ استعمال کررہے ہیں۔

مزیدخبریں