بھارت میں 11 سال بعد پاکستانی فلم کی ریلیز کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پڑوسی ملک بھارت میں 11 سال بعد پاکستان کی مشہور اور ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔بھارت کی انٹرٹینمنٹ کمپنی INOX Leisure کے چیف پروگرام راجیندر سنگھ جیالا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں 30 دسمبرکو فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کی جا سکتی ہے، فلم بھارتی پنجاب اور دہلی کے متعدد تھیٹرز ( جہاں پنجابی بولنے والے افراد بڑی تعداد میں مقیم ہیں ) میں ریلیز کی جائیگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی وی آر سنیما کے انسٹاگرام پیج پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے آفیشیل اعلان بھی کیا گیا تاہم اس پوسٹ کو جلد ہی پیچ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی جمعہ کو ریلیز کے حوالے سے اعلان درج تھا۔
واضح رہے کہ جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ تقریباً 200 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے، لیکن دل ابھی بھرا نہیں کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے اور فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔