عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمت کم ہو گئی 

Dec 29, 2022 | 18:10:PM

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 200 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 82 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 171 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 56 ہزار 550 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2050 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 1807 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ریا کماری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

مزیدخبریں