ڈالر کتنے کا ہو گیا؟اوپن مارکیٹ سے بڑی خبر آ گئی

Dec 29, 2022 | 18:26:PM
ڈالر ,اوپن مارکیٹ , بڑی خبر , امارتی درہم ,عالمی منڈی
کیپشن: ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی روپیہ کمزور،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 235 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 263 روپے 50 پیسے پر برقراررہا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 299 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 69 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 65.70 روپے پر ہی برقرار رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 200 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 82 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 171 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 56 ہزار 550 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2050 روپے پر برقرار رہی۔