زرمبادلہ کےذخائرمیں کمی

Dec 29, 2022 | 18:41:PM

(24نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان /زرمبادلہ کےذخائر ،ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 29 کرور 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق ذخائر 6.11 ارب ڈالر سےکم ہو کر 5ارب82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کو ذخائر 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے،ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی ،ملکی مجموعی ذخائر 12 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے،اسٹیٹ بینک کے پاس ایک ماہ کے برابر درآمدی بل کے ذخائر رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں