عوام ایک اور ریلیف سے محروم ، یوٹیلیٹی سٹورز پرگھی 75 روپے فی کلو مہنگا

Dec 29, 2022 | 21:09:PM

(24 نیوز)حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف سے محروم کر دیا،یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ، چینی اور آٹے پر سبسڈی ختم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کا یکم جنوری سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے، عام صارفین کیلئے گھی 75 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیاعام صارفین کیلئے چینی 19 روپے فی کلو ، آٹا 24 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،عام صارف کو چینی ماہانہ 5 کلو کی بجائے 3 کلو دی جائے گی ۔
یکم جنوری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے گھی ، چینی اور آٹے کے نرخ برقرار رہیں گے ،بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے چینی 70 روپے اور گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ماہانہ 5 کلو چینی ملے گی ۔
کسٹمر گھر سے ہی اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر بھیج دے گا،او ٹی پی دکھا کر خریداری کر لے گا،بی آئی ایس پی مستحقین کے شناختی کارڈ نمبر بھیجنے پر او ٹی پی کے ساتھ بی آئی ایس پی لکھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کا نکاح کل ہوگا

مزیدخبریں