آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد،اسحاق ڈار نے بڑا قدم اٹھا لیا

Dec 29, 2022 | 21:20:PM

(24نیوز)آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کی سفارشات 3 روز میں طلب کرلیں۔ 

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں توانائی سیکٹر کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی کنوینئر اشفاق یوسف تولہ نے ابتدائی رپورٹ پیش کی،اس موقع پر   اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنا چاہتی ہے ۔

مزیدخبریں