عمران خان نے سپیکر سے رابطہ کرنیوالے پارٹی ارکان کے نام مانگ لئے 

Dec 29, 2022 | 22:43:PM
چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی، پارٹی ارکان، نام مانگ لئے،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر ملاقات کی ،ملاقات میں پی ٹی آئی کے 22 ارکان کے سپیکر سے رابطوں کا انکشاف ہواہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کا پارہ ہائی ہو گیا،چیئرمین تحریک انصاف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر پارٹی کے مزید چار ارکان کو شامل کریں گے ،کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اس سے قبل بھی باغی سترہ ارکان کے نام دیئے گئے تھے ،اسد قیصر آئندہ تین روز میں عمران خان کو سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والوں کے نام پیش کریں گے ۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان نے فوری سرکاری رہائشی گاہیں بھی چھوڑنے کا حکم دیدیاہے، عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ہدایت کی کہ ارکان قومی اسمبلی ایک ہفتے کے اندر اندر سرکاری رہائش گاہیں چھوڑدیں ، جو رکن حکومتی مراعات لے گا پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی تعطیلات میں توسیع