(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد راور شام، رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہر لاہور میں خشک سردی کا راج، شہر کا موجود درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 97 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 187ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 306،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 313ریکارڈ کینٹ پولو گراؤنڈ226 اور ایچی سن کالج میں شرح 552ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: خضدار: 2 گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔