طوفانی ہوائیں، پرواز حادثے سے بچ گئی، لینڈنگ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ریاست لاس اینجلس سے اڑان بھرنے والے امریکی جہاز کی لندن میں خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ خطرے میں پڑ گئی۔ بدھ کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں اور طوفان کے سبب جہاز کی ہچکولے کھاتے ہوئے لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جہاز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بھاری بھرکم جہاز تیز ہوا کے باعث ڈولتا رہا اور لینڈنگ کے وقت ہچکولے بھی کھائے۔
لندن میں خراب موسم کی وجہ سے حال ہی میں ایک جہاز کی لینڈنگ خطرے میں پڑ گئی۔ بدھ کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں اور طوفان کے سبب جہاز کی ہچکولے کھاتے ہوئے لینڈنگ ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ #London #VOAUrdu pic.twitter.com/vi3zjFnQ52
— VOA Urdu (@voaurdu) December 29, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو باحفاظت لینڈ کروایا اور جہاز سمیت اس میں سوار مسافر ناخوشگوار حادثے سے بچ گئے۔
مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم کے سبب برطانیہ بھر میں کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ ٹرین کے نظام کو بھی روک دیا گیا ہے۔