نادرا کا ہر جمعہ کو خواتین کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کا اعلان

Dec 29, 2023 | 13:23:PM
نادرا کا ہر جمعہ کو خواتین کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ہر جمعہ کے روز خواتین کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو خواتین قومی شناختی کارڈ بنوانا چاہتی ہیں، نادرا ہر ہفتے جمعہ کے روز انہیں خصوصی خدمات مہیا کرے گا۔

 پیغام میں نادرا کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا محنتی اسٹاف شناختی دستاویزات کی تیاری کے ہر مرحلے پر خواتین کی مدد کرے گا۔ جمعہ کے روز خواتین نادرا سینٹر پہنچیں اور ترجیحی بنیاد پر خصوصی خدمات حاصل کریں.


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مستعد اور محنتی عملہ شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں ہر قدم پر آپ کی معاونت کے لئے تیارہے ،بروز جمعہ اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں اور ترجیحی خدمات کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرائیں…

 خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے الگ کاؤنٹر تعمیر کرتے ہوئے خواتین کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا, اس سے قبل نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی متعارف کرادی جنہیں بیرونِ ملک پاکستانی مشنز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

نادرا نے رواں ماہ کے آغاز میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کی سروس متعارف کروائی جس کا مقصد پاور آف اٹارنی کے حصول کو آسان بنانا تھا۔

ایسے شہری جو سمندر پار پاکستانیوں کا شناختی کارڈ (نیکوپ) کے حامل ہوں پاکستان میں آن لائن طریقہ کار کے ذریعے کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی دے سکیں گے۔