انٹراپارٹی معطلی فیصلہ، الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات متعلق فیصلہ معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بینچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا چانس کم ہے۔