الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کوکل تک بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی مہلت

Dec 29, 2023 | 17:49:PM

(آزادنہڑیو)الیکشن کمیشن نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کیلئے کل شام ساڑھے چار بجے تک مہلت دےدی ،بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا جی ڈی اے کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی میں خواتین کی نشست پر نامزد ہیں ،جی ڈی اے کی ترجیح فہرست میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام دوسرے نمبر پر ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بدین سے قومی اسمبلی کی نشست پر بھی جی ڈی اے کی امیدوار ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا ،سعدیہ جاوید کاکہناتھا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینکوںکی 21 کروڑ کی نادہندہ ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار سیدہ یاسمین شاہ کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کل تک محفوظ کرلیاگیا،سیدہ یاسمین شاہ سندھ اسمبلی میں خواتین کی نشست پر نامزد ہے ،یاسمین شاہ جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہوئی تھی ،سیدہ یاسمین شاہ کو 2018 میں نااہل قرار دیا تھا ،یاسمین شاہ جعلی ڈگری کیس میں جیل بھی بھگت چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم سے 10جنوری تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

مزیدخبریں