کسانوں کوآسان زرعی قرضوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کرینگے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ کسانوں کوآسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج اور جینیٹیکلی انجینئرڈلائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، کیونکہ اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو، اور صبر شامل ہیں، جن کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں،پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں، لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ کلمہ کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس، گلیشیر، دریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے جس سے دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں،ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، لیکن ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے۔
فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے،گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا،جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کیلئے رکھا جائے گا، فوج کا اس میں رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز Agriculture Malls کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی،آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج اور جینیٹیکلی انجینئرڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے،سوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کر کے جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔
آرمی چیف کے خطاب کے دوران کسان بار بار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے،کسان کنونشن کے دوران کسانوں کے پاک فوج زندہ باد کے بھی نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم سے 10جنوری تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان