مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ37 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

Dec 29, 2023 | 18:59:PM

(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح0.37 فیصد بڑھ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 43.25 فیصد اضافہ ہوگئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 15.21 ، چکن 4.76 اور دال مونگ 2.90 فیصد ، دال چنا 2.89 ، چینی 1.35 اور کیلے ایک فیصد مہنگے ہوگئے، حالیہ ہفتے دال مسور ، دال ماش اور ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں 15 اشیامہنگی اور 9 سستی ہوئیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں گیس چارجز 1108.59 فیصد بڑھ گئے،رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر سگریٹ 93.22 فیصدسرخ مرچ پاوڈر 81.74 فیصد، آٹا 73.81 فیصد، لہسن 70.67 ، ٹماٹر 65.26 فیصد، چاول 58.49 فیصد، چینی 54.25 فیصد اور گڑ 48.12 فیصد مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ”بینکوں کا قرض ادا کرو “ورنہ کاغذات نامزدگی مسترد الیکشن کمیشن کی سابق سپیکر قومی اسمبلی کو کل تک کی مہلت

مزیدخبریں