ملتان؛ 6 قومی اور12 صوبائی نشستوں پر 370 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

Dec 29, 2023 | 19:57:PM
ملتان؛ 6 قومی اور12 صوبائی نشستوں پر 370 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر370 امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل امیدوار این اے 148 بیرسٹر تیمور ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک غفار ڈوگر این اے 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔
ملتان کے حلقے این 149پر جہانگیر خان ترین پر شہری کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا۔دوسری جانب این اے 149 سے تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو شہری کی جانب سے دائر درخواست پر کل طلب کر لیا گیا۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے این اے 152 سے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے،یوسف رضا گیلانی کل کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے پیش ہونگے ،شاہ محمود قریشی، مہر بانو قریشی ، زین حسین قریشی بھی کل آر او آفس کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے طلب کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی