این اے 242کراچی؛ شہباز شریف کے کاغذات مسترد کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات مسترد کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی،پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا، این اے 242 کے امیدوار حسنین علی چوہان نے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست جمع کروا دی ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت نا اہل ہے،شہباز شریف پر کرپشن کیس چل رہے ہیں،شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں قتل و غارت میں ملوث رہے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کے کاغذات مسترد کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیش گوئی