صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 2دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی