(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار ارباز خان کی اچانک دوسری شادی کے بعد پہلی اہلیہ ملائکہ اروڑا کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ روز ملائکہ اروڑا نے ایک پوسٹ شیئر کی۔ملائکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں محبت کے بارے میں ایک خفیہ نوٹ دوبارہ پوسٹ کیا، جس نے سوشل صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ارباز کی دوبارہ شادی کے حوالے سے ہے۔ملائکہ نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے پیار کریں جس کے ساتھ آپ محفوظ محسوس کریں اور جو آپ کے لیے سب سے بڑا ایڈونچر ہو۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر خاتون گولی لگنے سے جاں بحق