سرد ہواؤں کا راج ، پہاڑی علاقوں میں برفباری، مزید بارشوں کی پیشگوئی

Dec 29, 2024 | 09:11:AM
سرد ہواؤں کا راج ، پہاڑی علاقوں میں برفباری، مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ثمرہ، عمر بٹ،نعمان شاہ، جان شیر)ملک بھر میں کڑاکے کی سردی، مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

 لاہور میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گیا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 118 ریکارڈ دوسری جانب شہر میں شدید سردی کے بعد دھند کے ڈیرے، حد نگاہ میں کمی ہونے سے دھندلاہٹ چھا گئی، شہر کا مطلع بھی ابر آلود محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق، لیہہ میں منفی آٹھ، قلات منفی سات، کوئٹہ، زیارت اور ہنزہ میں منفی چھ، کالام اور بگروٹ میں درجہ حرارت منفی پانچ پر آگیاہے۔

کراچی میں بھی جاڑے نے دھوم مچادی، شہری ٹھٹھر گئے، گزشتہ شب رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، اور کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور شدت چھ ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی۔

مانسہرہ شہر سمیت بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی خشک سردی کی لہر برقرارہے، ناران میں درجہ حرارت منفی 14 ، کاغان میں منفی 13 اور شوگران میں منفی 2 تک گرگیا، میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 1 ڈگری تک گر گیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے سے سکی کنارہ ڈیم کی جھیل ، آبشاریں اور ندی نالے بھی منجمد ہو گئے،حویلی کہوٹہ میں گزشتہ روز سے جاری بارش و برفباری کا سلسلہ تھم گیا،دو روز سے جاری بارش و برفباری کے بعد دھوپ نکل آئی ہے،سورج کی کرنیں زمیں پر پڑھتے ہی موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بالائی علاقوں میں سرد ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار،برفباری کے باعث بند شاہرات کی بحالی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔

اپردیر شہر سمیت پہاڑی علاقوں میں خشک سردی کی لہر برقرار  ہے، خون جما دینی والی سردی سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئی ہے،سیاحتی مقامات لواری، کشورہ، لام چَڑ میں پارہ منفی 7 تک گرگیا،شہری علاقوں میں پارہ منفی 3 ، دیر کمراٹ شاہراہ پر پانی جم گیا،جگہ جگہ پھسلن ،خشک سردی سے گلے اور سینے کی بیماریوں  میں  اضافہ ہو گیا ہے۔