علی ظفراوردانیال ظفر کے نئے گانے ”منڈا آن دا رائز“ کی مقبولیت

Dec 29, 2024 | 10:51:AM
علی ظفراوردانیال ظفر کے نئے گانے ”منڈا آن دا رائز“ کی مقبولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانے ”منڈا آن دا رائز“ نے ریلیزکے ساتھ ہی دھوم مچا دی۔

یہ گانا امریکا کے معروف ریپر ٹی آئی کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے جسے پاکستان کی بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی قراردیاجارہاہے۔

علی ظفرکے گانے نے ریلیز کے پہلے گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

حال ہی میں علی ظفر اور دانیال ظفر نے اس گانے کو لاہور میں ہونے والے برائیڈل کیٹیورویک میں بھی گایا جہاں حاضرین نے  بہت پسندکیاتھا۔ 

یہ بھی پڑٖھیں:ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو مؤخر کرنے کی درخواست

علی ظفر اور دانیال ظفرکایہ گانانہ صرف پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک نئی جہت لے کر آیا ہے بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی فنکار کس طرح عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔