بیٹے کی سنچری پر والد خوشی سے روپڑا

آل راؤنڈر نے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا

Dec 29, 2024 | 10:57:AM
بیٹے کی سنچری پر والد خوشی سے روپڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹر نتیش کمار ریڈی کے والد اپنے بیٹے کی مشکل وقت میں بنائی گئی پہلی ٹیسٹ سینچری پر خوشی سے رو پڑے۔

میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے سنچری بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی، انہوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 189 گیندوں پر 114 رنز بنائے،نتیش کمار ریڈی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے بھارت کے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹر کے والد موٹیالا ریڈی بھی کراؤڈ میں موجود تھے، جنہوں نے اپنے بیٹے کی سنچری کا بھرپور جشن منایا ، ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ میں بابر کی 2 سال بعد نصف سنچری

انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلئے بہت ہی خاص دن ہے، ہم اپنی پوری زندگی میں اسے نہیں بھول پائیں گے، نتیش 14، 15 ایج گروپ کی کرکٹ سے پرفارم کررہا ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں۔