معروف اداکارہ حبا قادر اور آریز احمد بیٹی کے والدین بن گئے 

فنکارجوڑی نے بیٹی کانام "آینور"رکھا ہے جو ترک زبان میں چاندنی کے معنی رکھتا ہے

Dec 29, 2024 | 11:17:AM
معروف اداکارہ حبا قادر اور آریز احمد بیٹی کے والدین بن گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ حبا قادر اور آریز احمد بیٹی کے والدین بن گئے۔

معروف فنکارجوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کانام انہوں نے "آینور"رکھا ہے جو ترک زبان میں چاندنی کے معنی رکھتا ہے۔

حبا قادر نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ننھے قدموں کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ مہدی حسن کا گانا "میں جو شاعر ہوتا تیرا سہرا گاتا" بھی شامل ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں حبا قادر نے لکھا "یہ سال ہماری زندگیوں کو ناقابل بیان طور پر بدل گیا،آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے،اللہ کا شکرہے کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔

اداکارہ نے دو ماہ بعد یہ خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔