2024 : 59ہزار775 آپریشنزمیں 925 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیاگیا

گزشتہ پانچ سالوں میں کسی ایک سال میں مارے جانےوالے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے

Dec 29, 2024 | 12:04:PM
2024 : 59ہزار775 آپریشنزمیں 925 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دہشت گردوں کےخلاف سال2024کے دوران سکیورٹی فورسزنے59ہزار775 آپریشنز کیے جن میں 925دہشت گردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے۔

 گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کسی ایک سال میں مارے جانےوالے دہشت گردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

 پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے،اس جنگ میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں, رپورٹس کے مطابق سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف   59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے،ان کامیاب آپریشنز کے دوران 925دہشت گردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے ۔ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان،انٹیلی جنس،پولیس  اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلینز سے جلد سامنا ہوگا،9/11 کی پیشگوئی کرنیوالے کادعویٰ

 انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایاگیا، ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،آپریشنز کے دوران73  انتہائی  مطلوب  دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں،دہشتگردی میں ملوث 27افغان دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسزنے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔