ٹیم میں واپسی ، شاداب نے سسر کی مدد لے لی

Dec 29, 2024 | 13:04:PM

(24 نیوز)قومی ٹیم میں واپسی کیلئے شاداب خان نے سسر ثقلین مشتاق کی مدد لے لی ہے۔

 قومی کرکٹر شاداب خان ان دنوں اپنے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق سے باؤلنگ  کی کوچنگ لے رہے ہیں،قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے ساتھ باؤلنگ پریکٹس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر لگائی۔ 

فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ثقلین مشتاق نے شاداب کو ایک ہاتھ سے باؤلنگ کی پریکٹس بھی کرائی جب کہ  باؤلنگ بہتر کرنے کے لیے ٹپس بھی دیں،اس حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ میں ایک بہترین شخص سے سیکھ رہاہوں۔

مزیدخبریں