بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

Dec 29, 2024 | 13:28:PM
بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم چونیاں سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او امجد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع کھوڑا کھوہ،مشمولہ سدھا اتاڑ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن ملزم عابد ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔

جب لیسکو ملازمین نے ملزم عابد کا کنکشن منقطع کیا جو کہ ڈائریکٹ لائن سے لیا گیا تھا، تو ملزم عابد نے نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر لیسکو ملازمین پر حملہ کردیا اور تشدد کرنے لگا ، اس دوران ملزم نے ملازمین کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیم میں واپسی ، شاداب نے سسر کی مدد لے لی

بعد ازاں ایس ڈی او چونیاں سٹی امجد اقبال نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کروا دی ہے جب کہ محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔