راحت فتح علی خان کی بھارتی کرکٹر دھونی سے ملاقات، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارراحت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی جووائرل ہورہی ہے۔
گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سے ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں،ویڈیو میں راحت فتح علی خان خوشگوار انداز میں گفتگو کررہے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبررجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں دھماکا
راحت اور دھونی کی اس ملاقات کے دوران بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔