عمر گل کے والد کا انتقال ،چیئرمین پی سی بی کا اظہار تعزیت

Dec 29, 2024 | 17:36:PM

(24نیوز)  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمرگل کے والد انتقال کرگئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر گل اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کے والد کے انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،اپنے بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عمر گل اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے، غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔

واضح رہے کہ عمر گل نے 2020ء میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سنچورین ٹیسٹ: پاکستان فتح سے 2 وکٹیں دور

مزیدخبریں