الیکس ہیلز نے پی ایس ایل 10 کے لئے سائن اپ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی الیکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لئے سائن اپ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ انگلش کھلاڑی الیکس ہیلز نے بھی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے پلیئر ڈرافٹ کے لئے سائن اپ کرلیا ہے۔
الیکس ہیلز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے گزشتہ ایڈیشنز پی ایس ایل میں ان ایکشن ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سنچورین ٹیسٹ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا نتیجہ آگیا