ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا 

Dec 29, 2024 | 18:55:PM

(24نیوز)ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا۔

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا نے تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں 11 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں جنوبی افریقا کے مدمقابل دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم 2 سال کے سائیکل میں میچز کھیلتی ہے، رواں سائیکل جون 2023 میں شروع ہوا تھا جو جون 2025 میں ختم ہوگی۔

آئی سی سی کی جانب سے 2019 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کیا گیا تھا اور 2021 میں ہونے والے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ 2023 میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:سمندر پار پاکستانیوں نے دل جیت لیا

مزیدخبریں