جنوبی کوریا کے بعد کینیڈا ایئرپورٹ پر طیارہ حادثےکا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر نووا سکوٹیا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ پھسل کر رن وے سے اترگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ فلائٹ سینٹ جون سے نووا سکوٹیا جارہی تھی، نووا سکوٹیا کے ہیلی فیکس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترتے ہوئے لینڈنگ گیئر پھنس جانے کی وجہ سے طیارہ رن وے سے نیچے اترگیا اور اس میں جزوی طور پر آگ لگ گئی، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد ہیلی فیکس ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، 62 مسافر ہلاک، متعدد زخمی