جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: ائیرلائن سربراہ نے سر جھکا کر معافی مانگ لی

Dec 29, 2024 | 20:43:PM

(24نیوز)جنوبی کوریاکے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔

جنوبی کوریا کے طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر اردگرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔جہاز میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:زید نواز کے نکاح میں مریم کے بھارتی ڈیزائنر کے پہنے سرخ جوڑے کے چرچے، قیمت کتنی تھی؟

 دوسری جانب جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی۔اس کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمت میں 90روپے فی کلو اضافہ

مزیدخبریں